ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا امیگریشن سسٹم تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد بحال ہوگیا۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم اچانک بند ہوگیا تھا، جس کے باعث امیگریشن کا عمل متاثر ہوا۔
الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو سزا دلوانے پر 10 لاکھ ڈالر انعام دیں گے: ٹرمپ
ایئرپورٹ حکام کے مطابق سسٹم کی خرابی کے باعث مسافروں کی امیگریشن کا عمل عارضی طور پر معطل ہوگیا، جبکہ ایف آئی اے کے کاؤنٹرز پر مسافروں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
حکام نے بتایا کہ ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر بیک وقت معطل ہوا، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
امیگریشن سسٹم کی بندش کے باعث بین الاقوامی پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم بتدریج بحال ہوگیا۔
دوسری جانب ایف آئی اے حکام سے رابطہ کرنے کے باوجود امیگریشن سسٹم کی معطلی کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
ذرائع کے مطابق دو ہفتے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کا امیگریشن سسٹم بند ہوگیا تھا۔



