Gas Leakage Web ad 1

ہزاروں ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ اور رعائتیں، تفصیلات سامنے آگئیں!

0

اسلام آباد: گزشتہ پانچ سال کے دوران حکومت کی جانب سے دی جانے والی ٹیکس چھوٹ اور رعایتی ٹیکس شرحوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خزانہ نے بتایا کہ مالی سال 2020-21 سے 2024-25 تک تقریباً 11 ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں فراہم کی گئیں۔
کے پی پولیس کو جدید ساز و سامان کی فراہمی، اے پی سیز، ایمبولینسز افسران کے حوالے
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران ایک ہزار 482 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، جبکہ مالی سال 2021-22 میں یہ رقم بڑھ کر 2 ہزار 239 ارب روپے ہوگئی۔

اسی طرح مالی سال 2022-23 میں 2 ہزار 540 ارب روپے اور مالی سال 2023-24 میں 2 ہزار 352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ فراہم کی گئی۔ مالی سال 2024-25 کے دوران بھی 2 ہزار 352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔

اجلاس کے دوران جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ 2027ء آئی ایم ایف سے قرض لینے کا آخری سال ہوگا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹیکس چھوٹ دینے کا معاملہ اپنی جگہ، لیکن اس سے عام آدمی کو کیا فائدہ پہنچا؟ انہوں نے مزید استفسار کیا کہ کیا واقعی 2027ء میں آئی ایم ایف کا پروگرام پاکستان کا آخری پروگرام ہوگا؟

اس سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وہ حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے، تاہم انہیں امید ہے کہ 2027ء آئی ایم ایف سے قرض لینے کا آخری سال ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.