Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر

0

ابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات اور باہمی تعاون ناگزیر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں وفاق کے ساتھ تنازعات موجود رہے، تاہم ان کی کوشش ہے کہ وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو فروغ دیا جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانا اور اداروں میں اصلاحات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق ہونی چاہیے اور قانون کا اطلاق بلاامتیاز سب پر یکساں طور پر کیا جانا چاہیے۔
امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ اور میلانیا نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کردیا
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر ہاؤس پشاور میں زلمی مدرسہ کرکٹ لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو انتہا پسندی سے دور رکھنے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے طلبہ کو بھی کھیلوں میں حصہ لینے کے مناسب مواقع فراہم کرنا ضروری ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔

انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کے حوالے سے امن کا ایک مثبت پیغام دیا جاسکے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.