Gas Leakage Web ad 1

امریکا میں وسط مدتی انتخابات، ٹرمپ اور میلانیا نے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کردیا

0

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے قبل از وقت ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے فلوریڈا میں وسط مدتی انتخابات کے لیے اپنا ووٹ قبل از وقت کاسٹ کر دیا ہے۔

اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیا ہے، جس کے بعد وہ ریاست جارجیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کے لیے روانہ ہو گئے۔
اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور
رپورٹ کے مطابق امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے دوران ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں پر انتخاب ہوگا، جس کے لیے ملک کی 50 ریاستوں میں قبل از وقت ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی 35 نشستوں پر بھی انتخابی مقابلے ہوں گے، جبکہ 36 امریکی ریاستوں میں گورنرز کے انتخابات بھی منعقد کیے جائیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.