Gas Leakage Web ad 1

بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانا بھی ضرورت ہے: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

0

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیز پر اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، جبکہ صوبے میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع کا قیام بھی ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شمالی ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی ہے اور ان منظور شدہ آسامیوں پر افسران اور عملے کو بہت جلد تعینات کردیا جائے گا۔
وزیراعظم کا 2027 کیلئے گندم کی مجوزہ قیمت 4 ہزار 500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی دہلیز پر اداروں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں۔ بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہونے سے عوام کو سول حکومت اور مختلف محکموں تک رسائی میں آسانی ہوگی۔ چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر بحث آج شروع ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ عمل دو سال پہلے شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی ضروریات کے مطابق تشکیل دینا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکھنی میں ترقیاتی عمل کو کرپٹ مافیا اور کمیشن کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ رکھنی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور اب اسے ایک مثالی ڈویژن بنانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ گوادر میں فتنۃ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی قابلِ تحسین ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف بہادر افواج، ایف سی اور پولیس کی قربانیاں اور کارکردگی قابلِ فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگست کے بعد بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کے رجحان میں کمی آنا ایک مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.