گبد بارڈر کراسنگ اور گوادر شہر میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گوادر شہر اور اس کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کے دوران خاتون دہشتگرد سمیت 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
خواتین سے درخواست ہے کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کریں، تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان بلیک میل کرتے ہیں:محسن نقوی
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے حملے میں ایک شہری شہید ہوا جبکہ چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ آپریشنز کے دوران سکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں کی ریاستی عملداری کو چیلنج کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ گوادر میں آپریشنز مکمل کرکے امن و امان اور ریاستی عملداری بحال کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خاتون کو حملے میں زبردستی استعمال کرنا بلوچ خواتین کی حرمت کے منافی ہے۔ دہشتگرد بلوچ خواتین کو پروپیگنڈے اور عوامی جذبات بھڑکانے کے لیے استعمال کررہے ہیں، جبکہ بلوچستان کے عوام اپنے نام پر خون بہانے والے عناصر کو مسترد کرتے آئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ عزمِ استحکام کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔



