راولپنڈی: سہ ملکی سیریز میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے ون ڈے سہ ملکی سیریز میں سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کرنے کے بعد عالمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی ہے۔
روس کا جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور یوکرین کیساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی کا اظہار
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ آسٹریلیا ایک درجہ نیچے چلا گیا ہے۔
رینکنگ میں بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان کی رینکنگ میں یہ بہتری منگل کو انگلینڈ کے خلاف 87 رنز سے کامیابی کے بعد سامنے آئی، جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم نے سہ ملکی ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔



