سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی شرط پر عملدرآمد کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ سے عمرہ اور سعودی عرب جانے والے دیگر مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی تصدیق کا عمل 20 نومبر کو صبح 10 بجے سے شروع کیا جائے گا، جبکہ اس حوالے سے مقررہ مدت میں ایک ماہ کی مزید توسیع کردی گئی ہے۔
چائے پینا پسند کرتے ہیں؟ تو اس کا یہ اثر ضرور جان لیں
اس سے قبل کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے ڈیجیٹل ویکسی نیشن کارڈ لازمی قرار دینے کی ڈیڈ لائن مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی، جبکہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن بھی لازمی قرار دی گئی تھی۔
لازمی ویکسی نیشن کے لیے پہلے 15 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی، جس کے تحت ویکسی نیشن کارڈ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
سرکلر کے مطابق سفر سے 10 روز قبل لازمی ویکسی نیشن کے انتظامات کے تحت ایئرپورٹ پر قائم سرکاری ڈسپنسری میں 24 گھنٹے ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جارہی تھی، جبکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے زائرین اور دیگر مسافروں کے لیے ہنگامی صورت حال میں کراچی ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں بھی یہ سہولت دستیاب تھی۔



