Gas Leakage Web ad 1

بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بندکرنےکیلئے ای پی ایم سسٹم نصب کیا جارہا ہے: وزیر توانائی

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے الیکٹرانک پاور مانیٹرنگ سسٹم (ای پی ایم ایس) نصب کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈی جی خان ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ ایئرپورٹ کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس توسیعی منصوبے پر ساڑھے 5 ارب روپے لاگت آئے گی اور اسے جنوری 2028 میں مکمل کیا جائے گا۔
اس وقت صوبے بنانے کیلئے کوئی اکثریت نہیں ہے: وزیراعلیٰ سندھ
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ چار بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، جن میں کینسر اسپتال، سیوریج اور سڑکوں کو کشادہ کرنے کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ طے شدہ منصوبے کے مطابق کی جا رہی ہے۔ 30 فیصد یا اس سے زائد لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بھاری بھرکم بجلی کے بلوں سے بچایا گیا ہے، تاہم بجلی چوری کرنے اور بل ادا نہ کرنے والوں کو کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے باعث گیس کی قلت پیدا ہو رہی ہے، جس سے بجلی کی پیداوار مہنگی ہو رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز بند کرنے کے لیے الیکٹرانک پاور مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے متعلقہ ٹرانسفارمرز بند کیے جا سکیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ای پی ایم ایس کے نفاذ سے بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں اسی فیڈر کے دیگر صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.