آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 12 سے 26 نومبر تک بنکاک میں کھیلی جائے گی، جبکہ اس ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت حلف لیا
نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل آباد میں جاری ہے، جس کا فائنل 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پانچ ویمن ٹیمیں ایسوسی ایٹ ممالک کی ہوں گی، جبکہ 10 ویمن ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں سپر سکس کا مرحلہ بھی شامل ہوگا۔
گروپ اے میں آئرلینڈ، سری لنکا، پاپوا نیو گنی، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ٹیمیں شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں پاکستان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کو رکھا گیا ہے۔



