Gas Leakage Web ad 1

بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بریسٹ کینسر سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینسر کے خلاف آگاہی، احتیاط اور بروقت طبی معائنہ زندگی بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ان کی ہدایت پر بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے صوبے کے ہر ہسپتال میں خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اہم پیشرفت
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا نواز شریف کینسر ہسپتال تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر کے تحت ہر قسم کے کینسر کے علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہر اسٹیج کے بریسٹ کینسر سمیت مختلف اقسام کے سرطان کا علاج کیا جائے گا۔ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے لیے جدید مشینری اور ادویات فراہم کی جائیں گی، جبکہ سرطان پر تحقیق کے لیے ایک جدید لیبارٹری بھی قائم کی جائے گی۔

مریم نواز شریف کے مطابق کینسر کے مریضوں کو علاج کے دوران نفسیاتی اور جذباتی معاونت فراہم کرنے کے لیے ہسپتال میں سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کینسر کے مریضوں کو 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ بریسٹ کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا جمع کرنے سے علاج کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کے لیے پنجاب بھر میں لیڈی ہیلتھ انسپکٹرز ڈیٹا جمع کرکے اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے جسم میں ہونے والی غیر معمولی تبدیلیوں کو نظر انداز نہ کریں اور بروقت طبی معائنہ کروائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بریسٹ کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور بروقت تشخیص کی ترغیب دینا مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے پنجاب بھر کی خواتین کو کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا بھی اظہار کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.