Gas Leakage Web ad 1

کراچی کے لیے بسوں کی نئی کھیپ نومبر 2026 تک پہنچ جائے گی، شرجیل میمن

0

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے لیے بسوں کی نئی کھیپ نومبر 2026 تک پہنچ جائے گی۔

Gas Leakage Web ad 2

سندھ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ شرجیل میمن نے شنگھائی میں بسیں تیار کرنے والی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

یوٹونگ بس کمپنی کے سی ای او رابن شین سے ملاقات میں سندھ میں الیکٹرک بسیں متعارف کرانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی۔

ہائیگر بس کمپنی کے نائب صدر لیو ژینگ سے ملاقات میں کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کو فعال بنانے کے لیے بسوں کی فراہمی تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ کمپنی نے پہلی کھیپ نومبر 2026 میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقاتوں میں گرین انرجی کے استعمال اور ٹرانسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر سیکریٹری منصوبہ بندی نجم شاہ اور دیگر حکام موجود تھے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ نظام بہتر بنانا، بی آر ٹی لائنوں کو فعال کرنا اور شہریوں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.