پاکستان نے بھارت کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 27 نومبر 2026 تک توسیع کر دی ہے اور اس حوالے سے نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کیا ہے، جس کے مطابق بھارت کے لیے پاکستانی فضا کی بندش میں 27 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ترجمان پی اے اے نے کہا کہ نیا نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔
بھارتی طیاروں کے لیے 23 اپریل 2025 سے پاکستانی فضائی حدود بند ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔


