Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا: خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری روکنے کا حکم

0

پشاور: خیبرپختونخوا میں خستہ حال اسکولوں میں تدریسی عمل فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے خستہ حال اسکولوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، ہیڈ ماسٹرز اور اسکول سربراہان کو خستہ حال عمارتوں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرحد پار سے ہونیوالی دراندازی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ
نوٹیفکیشن میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک اور خستہ حال عمارتوں میں تدریسی عمل فوری طور پر روک دیا جائے اور متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کی مشاورت سے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، خطرناک قرار دیے گئے اسکولوں کی عمارتوں کا اسٹرکچرل سروے محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) کے انجینئرز مکمل کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.