Gas Leakage Web ad 1

سرکاری گاڑی واپس کیوں نہیں کی؟ ڈپٹی اسپیکر کے پی ثریا بی بی کے خلاف پرچہ کٹ گیا

0

پشاور: ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کے خلاف سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف مقدمہ ڈپٹی کمشنر چترال کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ثریا بی بی نے سرکاری گاڑی واپس نہیں کی۔
دالبندین میں فورسز کا آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
دوسری جانب، ڈپٹی اسپیکر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم نہیں کہ ثریا بی بی لانگ مارچ کے روز سے کہاں ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق، ثریا بی بی کو رکن اسمبلی منتخب ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری گاڑی فراہم کی گئی تھی۔

خاندانی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈپٹی کمشنر چترال کے دفتر کو متعدد مرتبہ فون کرکے گاڑی واپس لے جانے کے لیے کہا گیا، تاہم تاحال کوئی بھی گاڑی لینے نہیں آ رہا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.