Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور میں تعینات قانونی مشیروں کو ہٹانے کا فیصلہ

0

خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں تعینات کیے گئے قانونی مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سلسلے میں محکمہ قانون نے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے، جس میں قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرنے اور اس حوالے سے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسرائیل کا آن لائن اشتہارات کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنیوالوں کی جاسوسی کا انکشاف
محکمہ قانون کے مراسلے کے مطابق، سرکاری محکموں کے لیے قانونی مشیروں کی تقرری کی سفارش 11 نومبر 2024 سے 17 ستمبر 2026 تک کے عرصے کے لیے کی گئی تھی۔ ان تقرریوں پر عمل درآمد ایڈووکیٹ جنرل آفس کی اسکروٹنی کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔

مراسلے میں تمام انتظامی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قانونی مشیروں کو فوری طور پر ڈی نوٹیفائی کرکے محکمہ قانون کو آگاہ کریں۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری امور کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نئے قانونی مشیروں کی تقرریاں جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کی مشاورتی کونسل کے مشیرِ قانون عامر جاوید نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی طرز پر سرکاری محکموں میں بھی جلد وکلا کی تقرری کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری وکلا کی تقرری کا عمل میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے گا، جبکہ عہدوں سے ہٹائے جانے والے وکلا میں سے اگر کوئی میرٹ پر پورا اترا تو اسے دوبارہ بھی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.