Gas Leakage Web ad 1

اداکارہ میرا کو کینیڈا کی سرحد سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

0

اداکارہ میرا کو کینیڈا کی سرحد سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان کی معروف فلم اداکارہ میرا، جن کا اصل نام ارتضا ارباب ہے، کو کینیڈا کی سرحد پر روکنے کے بعد واپس امریکہ بھیج دیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ امریکی صحافی فاروق مرزا کے مطابق اداکارہ نیویارک سے کینیڈا کے شہر نیاگرا فالز کے راستے ایک شو میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، جہاں سرحدی حکام نے انہیں روک لیا۔
ارشاد بھٹی کا کیپٹن صفدر سے سخت سوالات، عمران خان کے انٹرویو میں بھی یہی بے باکی دکھانے کا مطالبہ
فاروق مرزا کے مطابق سرحد پر انٹرویو کے دوران معلوم ہوا کہ میرا کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی ہے۔ انہیں تحقیقات کے سلسلے میں کئی گھنٹے انتظار کروایا گیا، جس کے بعد ان کی ڈی پورٹیشن کے احکامات جاری کیے گئے اور انہیں واپس امریکہ بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق چند ماہ قبل اداکارہ میرا اپنی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں اپنے پروڈیوسر کے ساتھ کیلگری، کینیڈا گئی تھیں، جہاں انہوں نے اسٹیج پر پرفارم بھی کیا تھا۔ فاروق مرزا کے مطابق ممکنہ طور پر اس موقع پر اسٹیج پر پرفارم کرنے کے لیے ضروری اجازت نامہ موجود نہ ہونے کے باعث ان کے کینیڈا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

فاروق مرزا کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا نیویارک سے کینیڈا جا رہی تھیں اور ان کے شو کا اعلان بھی کیا جا چکا تھا۔ اداکارہ نے امریکی صحافی کو فون کرکے بتایا کہ انہیں کینیڈا کی سرحد پر روک لیا گیا ہے اور کینیڈین حکام انہیں پریشان کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی کے بعد کینیڈین امیگریشن حکام نے سرحدی آمدورفت کے حوالے سے سختی بڑھا دی ہے، جس کے باعث گرین کارڈ رکھنے والے افراد اور ویزا ہولڈرز کو بھی کئی گھنٹوں تک روکا جاتا ہے۔

فاروق مرزا کے مطابق اداکارہ میرا کینیڈین وفاقی عدالت میں اپیل دائر کر سکتی ہیں۔ تاہم کینیڈا میں داخلے پر پابندی اور ڈی پورٹ کیے جانے سے متعلق ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق فراہم نہیں کی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.