دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
بابا کو مت بتانا!
اسحاق ڈار نے سکیورٹی، دفاع، تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے بطور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



