فیفا ورلڈ مینز ٹیم رینکنگ میں پاکستانی فٹبال ٹیم ایک درجے ترقی کے بعد 197ویں نمبر پر آگئی ہے۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں ورلڈ چیمپئن اسپین نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ارجنٹائن دوسرے، فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔
سائبیریا میں طاعون کا کیس: پاکستان میں اس وقت یہ وبا کے پھیلنے کا رسک بہت کم ہے: مصطفیٰ کمال
پرتگال دو درجے ترقی کرکے پانچویں نمبر پر آگیا ہے، جبکہ برازیل ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے اور مراکش ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
سوئٹزرلینڈ بھی دو درجے ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگیا، جبکہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔



