وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت طاعون پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ روس کے شہر سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کو بھی صورتحال سے مکمل آگاہی نہیں ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جیل میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی کا اعتراف
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طاعون پھیلنے کا خطرہ بہت کم ہے، جبکہ بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف انٹری پر الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی ادارہ صحت کے پاس طاعون کی تشخیص کی صلاحیت موجود ہے۔
دوسری جانب ڈی جی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت صحت اور قومی ادارہ صحت صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔



