اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔
عمران خان کے کزن قاسم زمان کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا
سماعت کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل سلیم اختر نے دلائل دیے۔
عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان کی بریت کے خلاف سندھ حکومت کی نظرثانی درخواستیں خارج کردیں، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے ریمارکس حذف کرنے کے لیے دائر درخواست بھی خارج کردی گئی۔



