پاکستان نے مقامی طور پر تیار کیے گئے ’فتح 4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جدید ایویونکس اور جدید ترین نیویگیشن نظام سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے تک اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق میزائل کے تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینیئر افسران کے علاوہ میزائل تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور تمام سروسز چیفس نے ’فتح 4‘ کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔



