Gas Leakage Web ad 1

سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جاسکتا، صدر مملکت

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایوانِ صدر میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پاکستان کا اعلیٰ قومی اعزاز ’’نشانِ امتیاز‘‘ عطا کیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔
این سی سی آئی اے راولپنڈی سرکل کی کارروائی، بین الاقوامی سائبر فراڈ نیٹ ورک پکڑا گیا
انتونیو گوتریس نے پاکستان کا اعلیٰ قومی اعزاز ملنے پر شکریہ ادا کیا، جبکہ صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں عالمی امن اور مکالمے کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو ہتھیار یا سیاسی دباؤ کے ذریعے کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے تمام دیرینہ تنازعات، بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازعے کا حل ضروری ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا، جبکہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہوں کی جانب سے مسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.