سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان اور گردونواح میں خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے دوران 5 خوارج ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ایران سے براہِ راست مذاکرات کیلئے تیار ہیں : امریکی صدر ٹرمپ
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خوارج کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنادیے۔



