سری لنکا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین شاہ آفریدی ہی کپتان ہوں گے۔
ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی: پاکستان کی کوئی جامعہ ٹاپ 400 میں شامل نہ ہوسکی
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر، دوسرا 11 اکتوبر جبکہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان، سفیان مقیم اور خواجہ نافع کو شامل کیا گیا ہے، جو وکٹ کیپر کی ذمہ داری بھی انجام دیں گے۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔ ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، جبکہ باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ اسکواڈ میں ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ، صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
ٹیم منیجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے، جبکہ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ اور منصور امجد فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔
راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جبکہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔ کرنل عثمان انواری سکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیے گئے ہیں۔



