Gas Leakage Web ad 1

نابالغ بچوں کے نان و نفقہ پر اہم فیصلہ، والدین کی رضامندی سے بھی خرچہ کم یا معاف نہیں ہو سکتا، عدالت

0

لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کی باہمی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم یا معاف نہیں کیا جاسکتا۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے خاتون شازیہ نورین کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ نان و نفقہ بچوں کا قانونی حق ہے اور والدین یا سرپرست اسے کم یا ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔
اسلام آباد میں کوئی سڑک بند نہیں،کنٹینرز شہریوں کے تحفظ کیلئے رکھے گئے: وزارت اطلاعات
عدالت نے ہدایت کی کہ فیملی کورٹ بچوں کے والد کی مالی حیثیت اور دیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر نان و نفقہ کا تعین کرے۔

فیصلے کے مطابق جنوری 2026 میں نابالغ بچی اور اس کے بھائی کا مجموعی نان و نفقہ 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا تھا، تاہم بچوں کی والدہ نے بیانِ حلفی کے ذریعے خرچہ کم کرنے اور دیگر مطالبات سے دستبردار ہونے پر رضامندی ظاہر کی۔

بچوں نے اس فیصلے کے خلاف سیشن جج سرگودھا کے سامنے اپیل دائر کی، جو خارج کردی گئی تھی۔ لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ عدالت کو یہ جائزہ لینا ہوگا کہ والدین کے درمیان طے پانے والا معاہدہ نابالغ بچوں کے مفاد میں ہے یا نہیں اور آیا اس سے بچوں کے حقوق محدود تو نہیں ہوتے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ نابالغ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالت کو باشعور اور محتاط رویہ اختیار کرنا چاہیے، کیونکہ نابالغ بچے ہمارا کل نہیں بلکہ آج ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.