Gas Leakage Web ad 1

یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں ، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا ، شیری رحمان

0

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل مذاکرات میں جو حتمی بات سامنے آئے گی، اسے میڈیا کے ذریعے سب کے سامنے رکھا جائے گا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ کل مذاکرات اختتام کو پہنچیں۔
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے پہلے دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ طویل مذاکرات نہیں ہیں، پی ٹی آئی کو غیر مشروط طور پر لانگ مارچ ختم کرنا ہوگا۔ پی ٹی آئی نے جواب دینے کے لیے وقت مانگا ہے، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے حوالے سے اپنا موقف واضح کرچکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ فوج اور پولیس کے جوانوں سمیت عوام شہید ہورہے ہیں، دہشت گردی کا معاملہ پیپلزپارٹی کے لیے ریڈ لائن ہے۔ ہم نے مذاکرات میں ایک دوسرے کو وقت دینے پر اتفاق کیا ہے اور ہمیں بداعتمادی کا اظہار نہیں کرنا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.