Gas Leakage Web ad 1

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی

0

لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجوزہ شیڈول کا مسودہ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدوار 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔
ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنےکی شرح 11.53 فیصد پرپہنچ گئی
مجوزہ شیڈول کے تحت اپیلیں 7 سے 11 نومبر تک دائر کی جاسکیں گی، جبکہ ٹربیونلز 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلوں پر فیصلے کریں گے۔ امیدوار 18 نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، جبکہ 20 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسران 17 دسمبر تک نتائج کا اعلان کریں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.