Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا اگلے سال اسلام آباد میں ہونیوالے ایس سی او سربراہ اجلاس کیلئے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد: حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ اجلاس کے لیے 45 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس اگست یا ستمبر 2027 میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں سربراہان مملکت، حکومتوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفود شرکت کریں گے۔
محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو تیسرا خط، مزید سوالات پر تفصیلات طلب کرلیں
کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایس سی او سربراہ اجلاس کے لیے محفوظ اور قابل اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا اور طے شدہ سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق زیادہ سے زیادہ تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اس وقت دستیاب جدید ترین بلٹ پروف گاڑیاں 2016 ماڈلز کی ہیں، جو ایس سی او اجلاس کے لیے درکار معیار پر پوری نہیں اترتیں۔

اسی وجہ سے حکومت نے مختلف فورمز پر غور کے بعد 45 بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد کو کم سے کم ضرورت کے مطابق مقرر کیا ہے، جبکہ تقریباً 300 دیگر غیر بلٹ پروف گاڑیاں کرائے پر حاصل کی جائیں گی۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق ایس سی او سربراہ اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم بین الاقوامی اجتماع ہے اور اس کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی اور لاجسٹکس کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.