امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی صنعت خود اپنی نگرانی کرسکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹوز کے ساتھ طے پانے والی دستاویز جاری کردی اور اسے تحفظ کی ایک شکل قرار دیا۔ ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ اے آئی کے رہنما اس بات کو سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں برتری حاصل ہے اور وہ اسے برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
یادداشت کو بہتر بنانے میں مددگار آسان طریقہ
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکنالوجی کے عہدیداروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ دستاویز پر گوگل، اینتھروپک، میٹا، اوپن اے آئی، ایکس اے آئی اور این ویڈیا کے سربراہان کے دستخط بھی ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے پر غور کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق اے آئی رہنماؤں کے ساتھ ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے مقامات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ جن علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز تعمیر کیے جائیں گے، وہاں کے لوگوں کو مالی طور پر بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔



