ایڈووکیٹ محمد احسن بھون نے اپنی ایل ایل بی کی ڈگری جعلی قرار دینے پر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن بھون کی ایل ایل بی ڈگری کو جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان بے بنیاد اور ہتک آمیز ہے۔ احسن بھون نے مارچ 1989 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 1989 میں لوئر کورٹس کے ایڈووکیٹ اور 1992 میں ہائیکورٹ کے ایڈووکیٹ بنے، جبکہ 19 جولائی 2003 کو سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ کے طور پر انرول ہوئے۔ 21 جنوری 2026 کو پنجاب یونیورسٹی نے احسن بھون کی اسناد کو تصدیق شدہ قرار دیا تھا۔
اے ڈی بی کے کیئرک پروگرام کے 25 سال مکمل، 60 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری
قانونی نوٹس کے مطابق 23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے باہر احسن بھون کی ڈگری جعلی قرار دینے کا مبینہ بیان دیا گیا۔ ڈگری جعلی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کوئی مستند دستاویزی ثبوت یا سرکاری ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مستند ریکارڈ موجود نہیں تو احسن بھون کی ڈگری جعلی قرار دینے کا بیان واپس لیا جائے۔ نوٹس کے مطابق کسی عوامی بیان یا الزام کی بنیاد پر کسی ڈگری کی قانونی حیثیت طے نہیں کی جاسکتی۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مبینہ بیان سے محمد احسن بھون کی ساکھ اور پیشہ ورانہ حیثیت متاثر ہوئی۔ مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔



