انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اور اسٹار وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جوز بٹلر کی نومبر میں آسٹریلیا کے دورے میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ وہ سری لنکا کے خلاف ہیڈنگلے میں کھیلے گئے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بٹلر نے کچھ دیر بعد دوبارہ بیٹنگ شروع کی، تاہم بعد میں وہ مزید کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔
ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پی ٹی آئی قیادت سےاختلافات کی خبروں پر وضاحت جاری کر دی
انگلینڈ کی ٹیم انتظامیہ اس وقت ان کی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے۔ بٹلر کی غیر موجودگی میں جارڈن کاکس کو وکٹ کیپنگ کے ساتھ مڈل آرڈر میں مستقل موقع ملنے کا امکان ہے۔
جارڈن کاکس نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 52 گیندوں پر 76 رنز بنا کر اپنی پہلی ون ڈے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
انگلینڈ کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے کہا ہے کہ اہم کھلاڑیوں کی انجریز ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل متبادل کھلاڑیوں کی صلاحیت جانچنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ٹیم کو ممکنہ مشکلات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔



