Gas Leakage Web ad 1

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

0

*شہزادہ ہیری نے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگا دی*

Gas Leakage Web ad 2

شہزادہ ہیری نے کینیڈا میں فلاحی مقصد کے لیے طیارے سے اسکائی ڈائیو کی۔

ڈیوک آف سسیکس نے ٹورنٹو کے قریب یہ چھلانگ دوسری جنگ عظیم کے 102 سالہ سابق فوجی ایڈ مارشل سے کیے گئے وعدے کو پورا کرنے کے لیے لگائی۔ یہ چھلانگ کینیڈا کی عسکری برادری کی خدمت کرنے والے اداروں کے لیے آگاہی مہم کا حصہ تھی۔

دونوں کی ملاقات گزشتہ نومبر میں ٹورنٹو کے سنی بروک اسپتال میں ہوئی تھی۔ طبی معائنے کے بعد مارشل کو چھلانگ کی اجازت نہ ملی تو ان کے پوتے بیلی نے ان کی جگہ لی، جبکہ مارشل طیارے میں موجود رہے۔

زمین پر اترنے کے بعد ہیری نے کہا کہ 102 سالہ سابق فوجی کو مایوس نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مذاقاً کہا کہ خوشی ہے مارشل نے خود چھلانگ نہیں لگائی کیونکہ وہ جلد 103 سال کے ہو جائیں گے۔

ہیری نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد پہلی کال اہلیہ میگھن مارکل کو کی، جنہوں نے ان کی بحفاظت واپسی پر سکون کا سانس لیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.