مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال جانیے
*اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے 2 ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ*
اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو الگ حملوں میں حماس کے دو ارکان کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ فوج کے مطابق دونوں کی شناخت ابراہیم فوزی اسماعیل محسن اور محمد کامل سلیمان محسن کے نام سے ہوئی۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ محمد محسن اس وقت ڈرون حملے میں شہید ہوئے جب وہ السوارحہ قبرستان میں اپنے بھائی خلیل کی قبر پر گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خلیل 11 مئی 2024 کو دیر البلح میں شہید ہوئے تھے۔