تحریک انصاف کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا مجوزہ خاکہ سامنے آگیا، تحریک تحفظ آئین پاکستان نے لانگ مارچ کو چند روز کے بجائے کئی ہفتے جاری رکھنے کی تجویز دے دی۔
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت کی کوشش ناکام بنادی، متعدد افغان طالبان ہلاک
ذرائع کے مطابق گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر سواریوں کے ساتھ پیدل قافلے بھی لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے۔ اسلام آباد میں فوری داخلے کے بجائے ملک بھر سے آنے والے قافلوں کا شہر سے باہر انتظار کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ لانگ مارچ کے دوران کل جماعتی کانفرنس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ لانگ مارچ کی حکمت عملی کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے، جس کا اعلان کل متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اسیران کی رہائی، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا جائے گا، جبکہ لانگ مارچ سے متعلق پی ٹی آئی کی جانب سے دیگر کئی آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔