Gas Leakage Web ad 1

امن و امان کی صورتحال، بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ

0

بلوچستان حکومت نے عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی، جس کا اطلاق فوری طور پر 23 روز کے لیے پورے بلوچستان میں ہوگا۔
آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی کیلئے سپورٹس پریزنٹیشن مینجمنٹ سروسز کا ٹینڈر جاری
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 23 روز کے لیے عوامی مقامات پر ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اسی طرح عوامی مقامات پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، دھرنوں، ریلیوں، مظاہروں اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، نقاب یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر پابندی ہوگی، جس سے کسی فرد کی شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو۔ دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر 2026 سے فوری طور پر عمل میں لایا گیا ہے اور یہ پابندی آئندہ 30 روز تک برقرار رہے گی۔

حکام کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ دفعہ 144 پر مکمل اور سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.