Gas Leakage Web ad 1

چین کے صدر شی جن پنگ کا امریکا پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال

0

واشنگٹن: چین کے صدر شی جن پنگ امریکا پہنچ گئے جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول نے امریکا کے 3 روزہ دورے پر پہنچنے والے چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ کا میری لینڈ کے فوجی اڈے پر 100 فٹ طویل ریڈ کارپٹ پر استقبال کیا۔
پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اس موقع پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر شی جن پنگ کو توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ملکوں کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی ہوا۔

چینی صدر کا یہ استقبال معمول کے پروٹوکول سے ہٹ کر تھا۔

صدارتی تقریبات کی نگرانی کرنے والے ادارے سی اسپین کے مطابق 11 سال بعد پہلی بار کسی امریکی صدر نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر کسی غیر ملکی رہنما کا استقبال کیا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں صدر براک اوباما نے پوپ فرانسس کا یہاں استقبال کیا تھا۔

تقریباً 3 سال بعد چینی صدر کے پہلے دورۂ امریکا کے آغاز پر دونوں رہنماؤں نے مسکراہٹ کے ساتھ ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا اور چند منٹ گفتگو کی۔ اس کے بعد دونوں صدور الگ الگ گاڑیوں میں واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوگئے، جبکہ ان کی باضابطہ ملاقاتیں جمعرات کو شیڈول ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.