پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔ مجموعی کامیابی کی شرح 65 فیصد رہی۔ امتحانات میں ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد کامیاب قرار پائے۔
لاہور بورڈ میں طالبات کی مجموعی کامیابی کا تناسب 75 فیصد جبکہ طلبہ کی کامیابی کی شرح 51 فیصد رہی۔ پری میڈیکل گروپ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 83 فیصد، پری انجینئرنگ گروپ میں 79 فیصد جبکہ جنرل سائنس میں 63 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے۔
ابرار احمد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے
بہاولپور تعلیمی بورڈ کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات میں بھی کامیابی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جماعت نہم اور دہم کے نتائج کی طرح انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی کامیابی کا تناسب کم رہا۔ کامیابی کی شرح 59.92 فیصد کے ساتھ 3 سال کی کم ترین سطح پر رہی۔
بہاولپور بورڈ میں مجموعی طور پر 60 ہزار 592 طلبہ نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 36 ہزار 304 طلبہ کامیاب جبکہ 24 ہزار 288 طلبہ ناکام ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 2025 میں 63.53 فیصد جبکہ 2024 میں 60.16 فیصد رہا تھا۔
ڈیرہ غازی خان میں انٹرمیڈیٹ امتحانات 2026 میں مجموعی طور پر 59 ہزار 243 امیدواروں نے شرکت کی، جن میں سے 43 ہزار 332 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ امتحانات میں کامیابی کا مجموعی تناسب 73.14 فیصد رہا۔ طالبات نے 82.55 فیصد جبکہ طلبہ نے 63.85 فیصد کامیابی حاصل کی۔
فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کردیا، جہاں طالبات نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی 7 پوزیشنز حاصل کرلیں۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 71 فیصد سے زائد رہا۔ امتحانات میں ایک لاکھ 9 ہزار 245 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 77 ہزار 708 امیدوار کامیاب ہوئے۔