Gas Leakage Web ad 1

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزا کی شرط ختم کر دی

0

پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی۔

Gas Leakage Web ad 2

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس میں سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لیے ویزا کی شرائط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ
اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے بھائی، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی، سرکاری اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ اہم قدم پاک سعودی اعلیٰ سطح کے رابطوں اور ادارہ جاتی تبادلوں میں مزید سہولت فراہم کرے گا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ باہمی مفاد کے تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کی اسٹریٹیجک شراکت داری مزید بڑھے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.