Gas Leakage Web ad 1

آئی ایم ایف شرائط: وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

0

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت عائد شرائط پر عملدرآمد کے لیے وزارت خزانہ نے فیصلہ کیا ہے کہ شدید قدرتی آفات کے علاوہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بجٹ کی حد سے زائد کسی بھی غیر بجٹ شدہ اضافی اخراجات کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ایف بی آر کے صوابی وئیر ہاوس سے 25 کروڑ کے سگریٹ غائب
وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ نے رواں مالی سال کے دوران فنڈز کی دوبارہ تخصیص اور اضافی فنڈز کی فراہمی کے لیے حکمت عملی وضع کرلی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حکمت عملی کے تحت جہاں مطلوبہ فنڈز دوبارہ تخصیص یا ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (ٹی ایس جی) کے ذریعے فراہم نہیں کیے جاسکتے، وہاں متعلقہ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر (پی اے او) کو سپلیمنٹری گرانٹ کے حصول کے لیے ٹھوس جواز اور قابل قبول وجوہات فراہم کرنا ہوں گی۔

یہ ہدایات اور رہنما اصول رواں اور آئندہ مالی سالوں میں تمام پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران، محکموں، اداروں، ماتحت دفاتر اور اکاؤنٹنگ تنظیموں و دفاتر پر لاگو ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.