Gas Leakage Web ad 1

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سامنے آگئی

0

کوہاٹ پولیس لائنز دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی تفصیلی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے مرکز کا تعین کرنے کے بعد دھماکا خیز مواد کی نوعیت اور مقدار کا جائزہ لیا گیا۔ دھماکے کے گڑھے کا ظاہری قطر 6.6 فٹ بائی 11 فٹ جبکہ گہرائی 4.6 فٹ تھی۔
ایک ہی خاندان کی 5 نسلوں کی تاریخ پیدائش ایک، نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کی مجموعی مقدار 869 کلوگرام تھی، جبکہ دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی ابتدائی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپیشل برانچ کی عمارت کے اندر سے غیر پھٹا ہوا دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ گراؤنڈ فلور سے 2 آئی ای ڈیز جبکہ پہلی منزل سے ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، جس میں 4 آئی ای ڈیز نصب تھیں۔

بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آور پرانی پولیس لائنز کوہاٹ میں داخل ہوئے اور مسلح حملہ کیا، جبکہ حملہ آور اسپیشل برانچ بلاک میں مضبوط مورچہ زن ہوگئے تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا۔

یاد رہے کہ 18 ستمبر کو کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.