*پی سی بی کا بڑا اعلان، انڈر 19 کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ*
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ میں شاندار کارکردگی پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور حوصلہ افزائی کی۔
ہیڈ کوچ شاہد انور کے مطابق چیئرمین نے کھلاڑیوں سے انفرادی ملاقات میں ان کی کارکردگی کو سراہا اور پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کنٹریکٹس سے نوجوان کرکٹرز کا اعتماد بڑھے گا اور بہتر کارکردگی کی ترغیب ملے گی۔
کپتان فرحان یوسف نے کہا کہ ملتان میں پچھلے 2 سال سے جاری انڈر 19 کیمپوں سے بہت فائدہ ہوا اور چیئرمین سے ملاقات اور کنٹریکٹ ملنا حوصلہ افزا ہے۔