وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طلبہ کے حق میں سرگرم طلبہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری مساجد، اسکولوں اور فوج پر حملے کرنے والے دہشت گردوں میں 70 سے 80 فیصد افغان ہوتے ہیں، جبکہ افغان ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ساتھ یکجہتی دکھا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز کے دونوں ادوار میں قرضوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی افغان طلبہ سے یکجہتی محبت سے زیادہ ان کے سیاسی رجحانات کی عکاس ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی محبت میں اتنا آگے نہ جائیں کہ پاکستانی خون آپ کو سستا لگنے لگے۔