Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، ایران

0

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں، وانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں آمد و رفت کی وجہ سے تعلقات میں بہت بہتری آئی ہے، موجودہ حکومت نے سابق صدر شہید رئیسی کی تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی کو جاری رکھا ہوا ہے، ترجمان کے مطابق پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئندہ دورہ ایران دو طرفہ امور سے متعلق ہے اور ان کے ساتھ وزیر خزانہ یا اقتصادی شعبے کے سربراہ کل ایران آئیں گے، ایرانی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں صدور کی سطح پر دستخط شدہ معاہدوں کو آگے بڑھانے کے لیے ہے اور پاکستان ثالث ملک ہے تو ایسے سفر میں پیغامات کا تبادلہ طبعی امر ہے، یہ دورہ دوطرفہ معاملات اور پہلے سے طے شدہ مفاہمت پر عمل درآمد کے جائزے تک محدود ہوگا اور ان کے پاس امریکی پیغام یا کسی خصوصی تجویز کی کوئی اطلاع نہیں، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات بھی کریں گے اور پاکستان کی جانب سے سفارتی رابطے جاری رکھنے کی تصدیق کی گئی ہے، اسماعیل بقائی نے کہا کہ حالیہ کشیدگی کے باوجود تہران سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے گا، امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں طے پانے والے معاہدے میں ممکنہ خلاف ورزیوں سے نمٹنے کا طریقہ کار موجود تھا تاہم واشنگٹن نے معاہدہ ختم کرکے بحری ناکہ بندی بحال کر دی اور انہوں نے 3 بحری جہازوں پر مبینہ حملوں کے دعوؤں کو غیر ثابت شدہ قرار دیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.