Gas Leakage Web ad 1

‘فیول سبسڈی اسکیم پر اعتراض نہیں’، حکومت اور پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب

0

اسلام آباد: حکومت اور آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ اونرز کے تحفظات دور کردیے گئے ہیں اور فیول سبسڈی اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
کیا 10 روپے کا نوٹ اب نہیں چلے گا؟ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کردی
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کو ادائیگی کے طریقہ کار پر تحفظات تھے، تاہم مذاکرات کے دوران حکومت نے سبسڈی کی رقم 24 گھنٹے میں واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نے بتایا کہ سبسڈی کی ادائیگی اسٹیٹ بینک کے ذریعے ہوگی اور رقم اسٹیٹ بینک کے پاس پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر 24 گھنٹے میں سبسڈی کی رقم واپس نہ آئی تو حکومت ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق پیٹرول پمپس کی سہولت اور شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.