مظفرآباد: وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیر صدارت آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس
مظفرآباد: وزیراعظم افتخار گیلانی کی زیرصدارت آزادکشمیر کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں تعلیمی پیکج 2026 کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی، جس میں وزراء وقار احمد نور، اظہر صادق اور عمیر نعیم شامل ہیں۔
کابینہ کو ٹیچر ریکروٹمنٹ پالیسی اور آسان کاروبار ایکٹ 2026 پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اسلام آباد:پاکستان سے یورپ کی جانب غیرقانونی امیگریشن میں 64 فیصد ریکارڈ کمی
وزیراعظم افتخار گیلانی نے کہا کہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرکے عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ کابینہ اور بیوروکریسی نے مل کر کام کرنا ہے، جبکہ عوام کی نمائندگی سیاسی لوگوں سے بہتر کوئی نہیں کرسکتا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام محکمے تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ قانون کے مطابق رولز میں ترمیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے صرف اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر بھرتیاں ہوں گی۔
انہوں نے شکایات پورٹل فعال ہونے تک وزیراعظم آفس میں شکایات ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
افتخار گیلانی نے کہا کہ گورننس کے لیے پیسوں کی نہیں بلکہ رویے اور انداز بدلنے کی ضرورت ہے۔ گورننس کا رویہ ہر صورت بدلنا پڑے گا۔ جو ساتھ نہیں دے گا وہ ہماری ٹیم کا حصہ نہیں رہ سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے وژن کے مطابق کام کرنا ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا حق کسی بھی صورت سلب نہیں ہونا چاہیے۔ عوام کی زمینوں سمیت دیگر معاملات فی الفور حل کیے جائیں۔