Gas Leakage Web ad 1

سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

0

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی سزائیں معطل کردیں۔

Gas Leakage Web ad 2

سپریم کورٹ نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔

عدالت نے دونوں کی ضمانت 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی اور کہا کہ ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت کیس کے حتمی فیصلے تک دی گئی ہے۔
امید ہے ایران میں جاری جنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
اس موقع پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ دونوں وکیل ہیں، ان کی عزت رکھ رہے ہیں، انہیں بھی کہہ دیں کہ عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھیں، ایک وکیل اور ایک عام آدمی میں فرق ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جنوری 2026 میں سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق کیس میں 17،17 سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت 5،5 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

دونوں کو سیکشن 10 کے تحت 10،10 سال قید اور 3 کروڑ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جبکہ سیکشن 26 اے کے تحت 2،2 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.