Gas Leakage Web ad 1

کے پی کابینہ نے جیل خانہ جات اور تحفظ گواہان قوانین کی منظوری دیدی

0

خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ نے جیل خانہ جات، تحفظِ گواہان، گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر امور سے متعلق مختلف فیصلوں کی منظوری دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی محتسب کے دفتر کی کارکردگی رپورٹ 2025 بھی پیش کی گئی۔ کابینہ نے محتسب کی رپورٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں دو ماتحت یونٹس کے قیام، جی ٹو جی معاہدے، نظرثانی شدہ نرخوں اور معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید افراد کے لیے دو ماہ کی سزا میں معافی کی منظوری بھی دی گئی۔ خصوصی معافی سے متعلق فیصلے کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

شفیع جان کے مطابق اجلاس میں گلیات سے مری کو پانی کی تقسیم و فراہمی کے طریقہ کار، نرخوں اور واجبات کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔ کابینہ نے اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل کے سامنے پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.