Gas Leakage Web ad 1

پی ٹی آئی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی، شفیع جان

0

پشاور: تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بھی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے صوبوں سے متعلق ریفرنڈم کے حق میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کا طریقہ آئین میں درج ہے۔
بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنےکے اعلان پر 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا
پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا کہ آئین میں نئے صوبوں کے قیام کا طریقہ کار موجود ہے، کیا ریفرنڈم آئین میں درج طریقہ کار کی جگہ لے سکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کا نام سنتے ہی اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے رہنما شفیع اللہ جان نے کہا کہ تحریک انصاف بھی صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم کے حق میں نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ صوبوں کے معاملے پر بزنس فورمز کے بجائے قومی اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نئے صوبوں کے معاملے پر نہ اکیلے فیصلہ کرسکتی ہے اور نہ ہی اسے مسترد کرسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.