Gas Leakage Web ad 1

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس: شہدا کے لواحقین کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن طلب

0

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملہ کیس میں عدالت نے جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو 15 ستمبر کو طلب کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے کیس میں ڈپٹی کمشنر آفس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ شہداء کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے الگ بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے محمد آصف گجر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
پولیو ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ شہداء کی فیملیز کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے رقم مختص نہیں کی گئی۔ ترلائی امام بارگاہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے خاندانوں میں معاوضے کے چیکس تقسیم کیے گئے تھے، جبکہ چیف کمشنر آفس کو خط لکھ کر فنڈز مختص کرنے کا کہا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دوبارہ جواب آیا ہے کہ فنڈز موجود نہیں ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل تصدق حنیف نے کہا کہ ان کے پاس بگھی پر بیٹھنے کے پیسے ہیں لیکن شہیدوں کو دینے کے لیے رقم نہیں ہے۔

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ترلائی امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کو معاوضہ وزارت داخلہ سے فنڈز ملنے کے بعد دیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ہم سیکرٹری داخلہ کو بلا رہے تھے، لیکن ابھی جوائنٹ سیکرٹری ایڈمن آئی سی ٹی کو بلا لیتے ہیں، جس کے بعد کیس کی سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.